ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں کار نے آٹو رکشہ کو دی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور کی موقع پر موت

مینگلور میں کار نے آٹو رکشہ کو دی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور کی موقع پر موت

Sat, 27 Mar 2021 10:35:55    S.O. News Service

مینگلور 27 مارچ (ایس او نیوز)  مینگلور  نیتراوتی بریج پر  کار اور آٹو رکشہ کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر صبح پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت شیام پرساد پجاری (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار پڈیل سے  تلپاڑی  کی طرف جارہی تھی جبکہ آٹو رکشہ بھی اُسی سمت جارہا تھا کہ کار نے پیچھے سے آٹو کو تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی آٹو بریج کی فینسنگ  سے ٹکرا گیا اور آٹو ڈرائیور آٹو سے اُچھل کر روڈ پر جا گرا، جس کے نتیجے میں وہ   کار کے پہیے کے نیچے آگیا۔ شیام پرساد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ شیام پرساد اپنے گھر میں اکیلا کمانے والا تھا، اس کو بیوی اور دو بچے ہیں۔


Share: